بنگلورو،25/جنوری(ایس او نیوز) ریاستی حکومت نے یہ لازمی بنایا ہے کہ یومِ جمہوریہ تقریبات میں اسکول اور کالج لازمی طور پر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی تصویر رکھیں۔اس تعلق سے جمعرات کو محکمہ سکینڈری تعلیم کے انڈر سکریٹری کی جانب سے ایک سرکیولر جاری کیا گیا تھاجس کے لئے دلت تنظیموں نے گزارش کی تھی۔محکمہ ہدایات عامہ حال میں ایک تنازعہ میں گھر گیا تھا جب ایک دستاویز جس میں آئین بنانے میں امبیڈکر کی اہمیت کو گھٹاتا ہواایک بیان اس کے ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہوگیا تھا۔